English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے کیمیائی ہتھیاروں کا امریکی الزام مسترد کردیا

share with us


امریکہ ،ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی عادت بنا چکا ہے،ایرانی وزارت خارجہ 


تہران :24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے امریکا کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کے عالمی ادارے کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا، ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی عادت بنا چکا ہے جس کو سختی سے رد کیا جاتا ہے۔ایران نے واضح کیا کہ اس طرح کے الزامات ایرانی قوم سے دشمنی ہے اور اپنی وعدہ خلافیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ الزامات صہیونی حکومت کی کیمائی ہتھیاروں کی حمایت جاری رکھنے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔امریکا نے گزشتہ روز ایران کے کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کیمیائی ہتھیارروں کے حوالے سے عالمی ادارے کو مطلع کرنے میں ناکام رہا ہے جو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا