English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان خاشقجی معاملے پر بات چیت

share with us


دونوں رہنماؤں نے یمن، شام اور قبرص کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا، ترجمان اقوام متحدہ


انقرہ:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیر خارجہ مولود چاش اولو نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے بات چیت کی۔ پیر کو اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ترکی کی جانب سے اس معاملے کی بین الاقوامی تحقیقات کی درخواست نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے یمن، شام اور قبرص کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اقوام متحدہ کے مرکز میں گوٹیرش سے ملاقات کے بعد چاش اولو نے کہا تھا کہ ترکی خاشقجی معاملے میں تمام تر امکانات پر غور کر رہا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا