English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیجی تعاون کونسل کی سمٹ میں اختلافات ختم کرنے کی کوشش کریں گے، کویت

share with us

کویت سٹی:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجرالا نے کہا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے آئندہ ماہ ہونے والے سربراہ اجلاس میں رکن ریاستوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کا سربراہ اجلاس رواں برس دسمبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو گا۔ خالد الجرالا نے یہ بھی بتایا کہ اس سمٹ میں رکن ریاستوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کا قوی امکان ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کی رکن ریاست قطر کے ساتھ دیگر ارکان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا