English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں حوثی باغیوں کا مشروط سیز فائر کا اعلان

share with us

صنعاء:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سعوی اتحادی افواج سے برسر پیکار حوثی باغیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمنی حکومت کو مشروط سیز فائر کی پیشکش کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن کی فوج پر ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی اتحاد یمن میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو ہم بھی سیز فائر کرنے کو تیار ہیں۔

حوثی باغیوں کے کمانڈر محمد علی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک وفد سے رابطے کے بعد ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مکمل سیز فائر کے لیے اتحادی افواج کے اقدامات کے منتظر ہیں

گزشتہ ہفتے سعودی اتحادی افواج نے بندرگاہ الحدیدہ کے کنٹرول کے لیے جاری جنگ کے دوران سیز فائر کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان کے بعد بھی حوثی باغیوں نے حملے بند نہیں کیے تھے۔

دونوں گروپوں کی جانب سے سیز فائر کا اشارہ دراصل عالمی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سال کے آخر تک سویڈن میں امن کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل کا آغاز کیا جانا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا