English   /   Kannada   /   Nawayathi

منی لانڈرنگ سے متعلق بیان ، جواد ظریف پھنس گئے،عدالت نے تحقیقات کیلئے دستاویزات طلب کرلیں

share with us


وزیرخارجہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور ان پاس منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے


لندن:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے ایک بنیاد پرست رکن پارلیمنٹ حسین نقوی حسینی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف منی لانڈرنگ سے متعلق ایک بیان کے بعد کافی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔ ایرانی عدالت نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ سے متعلق اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے مصدقہ دستاویزات پیش کریں۔’’الوائین‘‘گروپ کے ترجمان حسین نقوی نے بتایا کہ جوڈیشل کونسل کے وائس چیئرمین غلام حسین محسنی ایجہ ای نے جواد ظریف سے کہاہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور ان کے پاس منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حسین نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کا ملک میں منی لانڈرنگ کے تسلسل کے بارے میں بیان ملک وقوم کے مفاد کے خلاف ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عدالت کو اس طرح کے کیسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے اور ان پر لاپرواہی برتنے کا کوئی جواز نہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا