English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے،جنوبی افریقا

share with us


 غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا،اشرف سلیمان


غزہ :19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی افریقا نے گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین میں جنوبی افریقا کے سفیر اشرف سلیمان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے ملک کا غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے کے حوالے سے موقف واضح ہے۔ غزہ میں گھس کر اسرائیلی فوج کی کارروائی کو ہم دہشت گردی سمجھتے ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جنوبی افریقا کے سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 12 سال سے غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں دو ملین فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کررہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے رہیں گے۔اشرف سلیمان نے کہا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی قراردادوں پرعمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطینی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں۔قبل ازیں جنوبی افریقا کے سفیر اشرف سلیمان نے گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا