English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں امریکی فضائی حملے میں 17 بچے اور 12 خواتین سمیت 40 افراد جاں بحق

share with us

ادلب:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فضائیہ کے حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی شام میں عسکریت پسندوں کے زیر تسلط علاقوں پر امریکی فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 بچے، 12 خواتین سمیت 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

شامی حالات کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مبینہ امریکی فضائی حملہ مشرقی شامی صوبے دیرالزور کے نواحی گاؤں حجین پر کیا گیا۔

 

اس علاقے میں امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور داعش جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں عام ہیں، زمینی جھڑپوں میں ناکامی کے بعد امریکا نے فضائی حملہ کر کے اپنا بدلہ چکایا تاہم ہلاک ہونے والوں کے عسکریت پسند ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ شام کی اتحادی افواج اور امریکی حمایت یافتہ عسکری گروہ کی کارروائیوں کے باوجود مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور پر تاحال داعش کا قبضہ ہے جسے واگزار کروانے کے لیے بشار الاسد کی حکومت نے حتمی کارروائی کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا