English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں7 قراردادوں کی منظوری

share with us

نیویار ک:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گذشتہ شب قضیہ فلسطین کی حمایت میں سات قراردادیں منظور کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی سات قراردادوں پر رائے شماری کی گئی۔ قراردادوں کی حمایت میں 161 ووٹ ڈالے گئے۔ ایک قرارداد میں فلسطینیوں کے عالمی امداد جاری رکھنے، دوسری میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت اور تیسری قرارداد میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے حل پرزور دیا گیا۔ اس قرارداد کی 155 ارکان نے حمایت کی۔ایک اور قرارداد میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی "اونروا" کی مالی مدد جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ اس قرارداد کی حمایت میں 158 ووٹ ڈالے گئے۔ پانچ ممالک نے مخالفت کی جب کہ سات نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔فلسطینی قوم کی املاک کے تحفظ کے لیے پیش کی گئی قرارداد پر رائے شماری کے دوران 155 ارکان نے اس کی حمایت کی جب کہ فلسطینی اراضی پر یہودی آبادکاری کو غیرقانونی قرار دیے جانے کی قرارداد پر 153 ممالک نے ووٹ ڈالا۔قرارداد میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی گئی۔ اس قرارداد میں 153 ممالک نے حمایت کی جب کہ ایک اور قرارداد پیش کی گئی جس میں 154 ممالک نے حمایت کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا