English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس:ایندھن قیمتوں میں اضافہ‘ٹرانسپورٹرز کا صدر کیخلاف ملک گیر احتجاج‘اپوزیشن کا خیر مقدم 

share with us

پیرس:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فرانس کے تمام بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹرز ڈرائیوروں نے احتجاج کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر نے کہا کہ ملک بھر میں لگ بھگ ایک ہزار مختلف مظاہروں میں 50ہزار افراد شریک ہوئے۔مظاہرین صدر امانویل میکرون کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن پارٹیوں اور مختلف مزدوریونینوں نے ان مظاہروں کی حمایت کی ہے تاہم وہ اس میں شریک نہیں ہیں۔ احتجاج کرنے والوں نے پیلے رنگ کی جیکٹیں زیب تن کر رکھی ہیں۔مظاہرے کے دوران جنوبی فرانس میں ایک خاتون حادثے کے نتیجے میں ہلاک بھی ہوئی ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا