English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کے تین بیلسٹک میزائل مآرب کی فضاء میں تباہ کر دئیے گئے

share with us

میزائل تباہ کیے جانے کی کارروائی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


صنعاء:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل مآرب شہر کی فضاء میں تباہ کردئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ بیلسٹک میزائل تباہ کیے جانے کی کارروائی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عرب اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ یہ میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے پھینکے گئے تھے۔گذشتہ ہفتے بھی حوثی باغیوں نے اسی علاقے میں عرب اتحادی فوج کے مقامی ہیڈ کواٹر کو دو بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی، تاہم بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کر دیئے گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا