English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کی شمالی شام میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

share with us


خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے،ترک آپریشنل کنٹرول روم


انقرہ ۔:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے ایک بار پھرشمالی شام میں امریکا کے وفادار جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے آپریشنل کنٹرول روم نے عندیہ دیا کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ضرورت پڑنے پر ترکی شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ادھر شام میں انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والے ادارے آبزر ویٹری نے کہا کہ اسدی فوج نے تلول الصفا نامی علاقے کوداعش کے جنگوؤں سے آزاد کرالیا ہے۔ یہ علاقہ دمشق مضافات مین السویداء گورنری میں واقع ہے۔آبزرویٹری کے مطابق داعش کے جنگجووں کے وہاں سے انخلاء کے بعد شامی فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ وہاں پر داعش کے جنگجوؤں کی تعداد 700 بتائی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا