English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کو ہدف بنانے کا نیا مرحلہ کامیاب نہیں ہوگا،امارات 

share with us


سعودی مملکت کا استحکام یو اے ای سمیت خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے،اماراتی وزیرخارجہ 


ریاض:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے اپنے ملک کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سعود ی مملکت کا استحکام یواے ای اور پورے خطے کے لیے ناگزیر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سعودی عرب اور اس کی قیادت کو ہدف بنانے کا نیا مرحلہ بھی کامیاب نہیں ہوگا۔مملکت کاا ستحکام خطے کے مستقبل کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ الریاض کو مقتول سعود ی صحافی انور قرقاش کے کیس سے قانونی اور شفاف انداز میں نمٹنے دیا جائے۔سعودی عرب کے محکمہ استغاثہ نے جمال خاشقجی کے قتل کی واردات میں ملوث گیارہ افراد پر فرد جرم عاید کی ہے اور ان میں سے پانچ کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے اس قتل کی منصوبہ بندی اور اس کو عملی جامہ پہنانے والے تمام افراد کے بارے میں تفصیل جاری کردی ہے۔البتہ ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا