English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیات کا ہر ڈگری ہولڈر مفتی نہیں ہوسکتا، سعودی مفتی آل الشیخ

share with us


مفتی بننے کیلئے بڑے علم اور فہم کی ضرورت ہوتی ہے، اسلامیات کے طلباء کو نصیحت 


ریاض:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیاہے کہ اسلامیات کی ڈگری رکھنے والا ہر شخص مفتی نہیں ہوتا۔ مفتی بننے کیلئے بڑے علم اور فہم کی ضرورت ہوتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسلامیات کے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ یونیورسٹی سے منسلک ایام کے دوران زیادہ سے زیادہ علم و فہم حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص الشریعہ کالج سے فارغ ہوجاتا ہے وہ اچھے راستے پر چل پڑتا ہے تاہم مفتی بننے کیلئے قرآن ، سنت اور علماء4 و فقہا ء کی کتابوں میں دسترس پیدا کرنا ضرور ی ہے۔ اجتہاد کوئی آسان کام نہیں۔ یہ طویل تجربے کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا