English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی سفارت خانہ نے خشوگی معاملہ میں امریکی دعویٰ کو غلط بتایا

share with us

ریاض :17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں سعودی سفیر خالد بن سلمان نے امریکی حکومت کے دعویٰ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحافی جمال خشوگی کو ترکی جانے کے لئے کبھی نہیں کہا۔

اس سے پہلے، ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی خبر وں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے فون انٹرسیپٹس کی تحقیقات کی بنیاد پر کہا ہے کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا کہ کراؤن پرنس کی ہدایات ملنے پر سعودی سفیر نے خشوگی کو استنبول میں سعودی سفارت خانہ جانے کے لئے کہا تھا، جہاں ان کاقتل ہوا تھا۔

کراؤن پرنس کے بھائی سلمان نے ٹوئٹر پر کہا’’میں نے کبھی خشوگی  سے فون کے ذریعہ بات نہیں کی اور کسی بھی وجہ سے ترکی جانے کہ لئے نہیں کہا۔ میں نے امریکی حکومت سے اس دعویٰ سے متعلق تفصیلات جاری کرنے کے لئے کہا ہے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا