English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری خاتون کا خاشقجی سے خفیہ شادی کا انکشاف 

share with us

ریاض:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایک مصری خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ترکی میں سعودی سفارتخانیمیں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے چند ماہ قبل امریکا میں ایک مذہبی تقریب میں شادی کی تھی۔خاشقجی کا قتل ویسے ہی ایک معمّا بنا ہوا تھا ، اب ان کی خفیہ بیوی کے انکشاف نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایک نا معلوم مصری خاتون نے خاشقجی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاشقجی کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے آگے آنے والی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھیں کہ ایک مسلمان بیوی ہونے کے ناطے سیمجھے پورا حق اور اپنی صحیح شناخت ملے۔یہ سب انکشافات انہوں نے اپنا اصل نام مخفی رکھنے کی شرط پرکئے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور ملازمت کی وجہ سے وہ اپنا نام ظاہر نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو رواں سال جون میں ہونے والی خاشقجی سے اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کیں تاہم سعودی صحافی کے خاندان نے ان کی خفیہ شادی پر کسی بھی قسم کی کوئی بات کرنے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب خاشقجی کی ترک منگیتر نے ٹیلیفونک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خاشقجی کے ان خاتون سے تعلقات کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا