English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج کے حملے میں صعدہ گورنری میں 40 حوثی جنگجو ہلاک

share with us


مارے جانیوالوں میں حوثیوں کے کمانڈر ابو یوسف السالمی،ابو عادل الشویع اور ابو حسین الستین بھی شامل ہیں


صنعاء:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں حکومت مخالف باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں مزید 40 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج نے روز شمال مغربی علاقے صعدہ میں باقم ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جس میں سرکردہ کمانڈروں سمیت کم سے کم 40 حوثی جنگجو مارے گئے۔یمنی فوج کی اسپشیل فورس کے بریگیڈ 102 کے کمانڈر بریگیڈیئر یاسر الحارثی نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں کیدوران صعدہ گورنری میں لڑائی میں کم سے کم 40حوثی باغی مارے گئے۔ مقتولین میں حوثیوں کے کمانڈر ابو یوسف السالمی،ابو عادل الشویع اور حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے قریبی ساتھی ابو حسین الستین بھی شامل ہیں۔یمنی فوجی افسر نے بتایاکہ باقم گورنری میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران درجنوں جنگجو زخمی ہوئے ہیں جب کہ لڑائی کے دوران سیکڑوں جنگجو اسلحہ اور جنگی سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزارع آل دمنان اور دیگر پہاڑی علاقوں پر لڑائی میں مارے گئے جگجوؤں کی لاشیں موجود ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا