English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغی غیرمشروط طور پر جنگ بندی کی تجاویز قبول کریں، امریکا

share with us


ملک میں سیاسی مفاہمت کیلئے جاری عالمی مساعی کو آگے بڑھانے بارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،امریکی ایلچی


واشنگٹن:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کی گئی امن تجاویز غیر مشروط طور پر قبول کریں اور ملک میں سیاسی مفاہمت کے لیے جاری عالمی مساعی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں امریکی ایلچی کا کہنا تھا کہ یمن میں گھمبیر انسانی صورت حال فوری سیاسی معاہدے کی متقاضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کی سیاسی، انسانی اور سماجی صورت حال پر غور کیا گیا ہے۔ عالمی برادری کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یمن کے متحارب فریقین کو فورا جنگ بندی کرتے ہوئے باہمی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اقوام متحدہ کی امن تجاویز فورا اور غیر مشروط طور پر قبول کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن باغی امدادی آپریشن میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ بیرون ملک سےآنے والی خوراک اور امداد لوٹی جا رہی ہے اور متاثرین تک امداد پہنچانے میں مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا