English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایران کے خلاف انسانی حقوق کونسل میں قرارداد منظور

share with us



رائے شماری کے دوران 58 ارکان نے قرارداد کی حمایت، 30 نے مخالفت اور68ممالک غیر حاضر رہے


جنیوا:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں گزشتہ روز ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں ایران میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ قرار داد پر رائے شماری کے دوران 58 ارکان نے قرارداد کی حمایت، 30 نے مخالفت کی جب کہ 68 ممالک غیر حاضر رہے۔ قرارداد میں ایران پر زور دیا گیا کہ وہ ملک میں شہری حقوق پامالی کرنے کا سلسلہ بند کرے اور شہری آزادیوں پر عاید کردہ قدغنیں اٹھائے۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ امریکا، ڈنمارک، کینیڈا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان اور یمن نے ایران کے خلاف پیش کی گئی قراداد کی حمایت کی اورایران میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تہران حکومت کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا