English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں کتاب میلے میں شریک اسرائیلی کو بے دخل کر دیا گیا

share with us


کویت:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)کویت میں منعقدہ ہونے والے ایک کتاب میلے میں امریکی پاسپورٹ پر شرکت کرنے والے ایک اسرائیلی کو بے دخل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک اسرائیلی شہری جس کی شناخت"بن زیون" کے نام سے کی گئی ہے خفیہ طور پر کتاب میلے میں آگھسا۔ تحقیق کے بعد پتا چلا کہ میلے میں آنے والا یہ مشکوک شخص اسرائیلی ہے۔ اس نے یہودیوں کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی ٹوپی پہن رکھی تھی۔ بن زیون نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں خلیج تعاون کونسل کا پرچم بھی رکھا گیا ہے۔ یہودی آباد کار کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کا پرچم ادھورا ہے اور اب اس میں اسرائیل بھی شامل ہوگا۔اخباری رپورٹس کے مطابق کویتی حکام نے اسرائیلی آباد کار کوملک سے بے دخل کردیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا