English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کی جانب سے صالح العاروری کو اشتہاری قرار دینا قابل مذمت ہے،حماس

share with us


غزہ :17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکا کی جانب سے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو اشتہاری مجرم قرار دیئے جانے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔حماس نے باور کرایا ہے کہ امریکا صہیونیوں کی خو شنودی کے حصول کے لیے جماعت کی قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق العاروری کو بلیک لسٹ کیے جانے اور ان کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کیے جانے کے بعد جماعت کی طرف سے یہ پہلا باضابطہ رد عمل سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بالعموم فلسطینی قومی قیادت بالخصوص حماس کی قیادت کو ہدف بنانا امریکا کا اصل منصوبہ ہے۔ امریکا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حماس کی قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔حماس کے ترجمان حسام بدران نے کہا کہ امریکا ایک سازش کے تحت حماس کی قیادت کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کررہا ہے۔ یہ سازش صرف اسرائیل کو خوش رکھنا اور فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے میں صہیونیوں کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ العاروری کو بلیک لسٹ کرکے امریکا نے اسرائیل کی طرف داری کا کھلا ثبوت دیا ہے۔بدران نے کہا کہ العاروری نہ صرف حماس کے رہ نما ہیں بلکہ وہ قومی لیڈر ہیں۔ امریکی فیصلے سے العاروری کے مقام ومرتبے اور قدر ومنزل میں کوئی کمی نہیں آئے گی مگر امریکا نے اپنا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔حماس رہنما نے کہا کہ العاروری کو بلیک لسٹ کرنے سے فلسطینی قوم کے مطالبات اور حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم اپنے حقوق کیحصول اور صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا