English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ سرحد پر اسرائیل مخالف مظاہرے،صہیونی فوج کی فائرنگ سے 40 فلسطینی زخمی

share with us

غزہ:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر گزشتہ روز اسرائیل کیخلاف ہونیوالے مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کم سے کم 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے 40 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 3 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہروں میں شرکت کی۔گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں مسلسل 34 ویں ہفتے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ واپسی مظاہروں میں حصہ لینے کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی کیمپوں میں قافلوں کی شکل میں پہنچا شروع کیا۔ فلسطینی مظاہرین نے "اسرائیل سے تعلقات خیانت" کا عنوان دیا۔ اس موقع پر فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی کوششیں کرنے والے ممالک کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر 30 مارچ 2018 سے جاری احتجاج کے دوران اب تک 235 فلسطینی شہید اور 24 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا