English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں 30 بچوں کی موت، اقوام متحدہ کا اظہار غم

share with us

الصفا:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مشرقی شام کے الصفا گاؤں میں حال ہی میں مختلف دھڑوں کی جھڑپوں میں 30 بچوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ نے غم کا اظہار کیا ہے۔مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے یونیسیف کے علاقائی ڈائیرکٹر گیرٹ كاپلیرے نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ شام میں جنگ کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور بچے بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں گزشتہ آٹھ برسوں سے جنگ جاری ہے اور اس دوران عام شہریوں اور بچوں کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سال جنوری سے وہاں اب تک 870 بچے ہلاک ہو گئے ہیں اور یہ وہ معاملے ہیں جن کی سرکاری طور پر تصدیق ہو گئی ہے جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

شام میں اس وقت 50 لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور ان میں سے نصف بچے اپنے گھروں سے بھاگ کر متعدد مقامات پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔ مسٹر كاپلیرے نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ اپنی جھڑپوں کے دوران وہ بچوں کی سکیورٹی پر توجہ دیں۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ وہاں کس کا کنٹرول ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا