English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کی میزائل سائیٹس پرانی ہیں، ٹرمپ

share with us


شمالی کوریا نے میزائل پروگرام کے لیے بنائی گئی 20 تنصیبات کے بارے میں معلومات نہیں دیں، رپورٹ 


واشنگٹن:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ مسترد کردی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا ذکر ہے وہ پرانی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی نئی نہیں جبکہ رپورٹ میں دعویکیا گیا ہے کہ یہ میزائل سائٹس نئی ہیں۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل پروگرام کے لیے بنائی گئی 20 تنصیبات کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا تذکرہ ہو رہا ہے ہمارے پاس ان کے بارے میں پوری معلومات ہیں۔ ان میں کوئی نئی نہیں اور نہ ہی کچھ غیر فطری ہو رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کوئی بھی پیش رفت ہوئی تو اس کے بارے میں سب سے پہلے میں تمہیں خبر دوں گا۔خیال رہے کہ رواں سال شمالی کوریا نے میزائل تجربات روک دیے تھے مگر امریکا اور جنوبی کوریا کے مذاکرات کاروں کو شمالی کوریا کئی ایک میزائل تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا