English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل ڈیل معاملہ :حقائق کو عوامی سطح پر لانے کی اجازت کے بعد ہوگی قیمت پر بحث : سپریم کورٹ

share with us

نئی دہلی:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)انڈین ایئر فورس کے لئے خریدے گئے 36 رافیل جنگی طیاروں کی قیمت کی مرکز کی جانب سے مہر بند لفافے میں سونپے گئے حلف نامہ کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے صاف کیا کہ وہ رافیل طیارے کی قیمتوں پر نہیں فضائیہ کی ضروریات پر بحث کر رہا ہے۔ کورٹ نے ساتھ ہی کہا کہ قیمت پر کوئی بھی بحث تبھی ہو سکتی ہے جب ان حقائق کو عوامی سطح پر آنے کی اجازت دی جائے گی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس كے ایم جوسف کی بنچ سے عرضی گزاروں نے اس معاملے کو آئینی بنچ کو سونپنے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملہ کے عرضی گزاروں میں شامل سینئر وکیل ایم ایل شرما نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے داخل کی گئی رپورٹ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مئی 2015 کے بعد فیصلہ سازی کے عمل میں کئی سنگین گھوٹالے کئے گئے ہیں۔  درخواست دہندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ ججوں کی بینچ اس پر سماعت کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا