English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل طیارہ کی قیمت ظاہر نہ کرنے پر یشونت سنہا نے اٹھائے سوال

share with us

نئی دہلی:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عدالت عظمیٰ میں رافیل معاملہ میں سماعت چل رہی ہے۔ اس دوران سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ پہلے اس معاہدہ میں 108 طیارہ ہندوستان میں بنانے کی بات کی جا رہی تھی۔ 25 مارچ 2015 کو دسالٹ اور ایچ اے ایل میں معاہدہ ہوا اور دونوں نے کہا کہ 95 فیصد بات ہو گئی ہے۔ لیکن 15 دن بعد ہی وزیر اعظم کے دورہ کے دوران نیا معاہدہ سامنے آیا جس میں 36 رافیل طیارہ کی بات ہوئی اور ’میک ان انڈیا‘ کو کنارہ کر دیا گیا۔

اس موقع پر پرشانت بھوشن نے رافیل طیارہ کی قیمت ظاہر نہ کیے جانے پر بھی سوال اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ اگر طیارہ کی قیمت بتانا ملک کی سیکورٹی کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے تو پھر مرکزی حکومت نے خود پارلیمنٹ میں اس کی قیمت دو بار کیوں بتائی؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا