English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ

share with us


راکٹ حملے روکے جائیں، تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، تشدد کے نتیجے میں ایک نئی جنگ بھڑک سکتی ہے،میلاڈینوف


نیویارک:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے کہا ہے کہ یو این مصر اور دیگر طاقتوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں گھس کراسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی اور جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے رر اکٹ حملوں کے بعد حالات تیزی کے ساتھ جنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم مصر اور دیگر متعلقہ قوتوں کے ساتھ مل کر غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں جاری کشیدگی کو انتہائی خطرناک اور المناک قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیل پر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے اور فلسطینیوں پر راکٹ حملے روکنے پر زور دیا کہ اور تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔ تشدد کے نتیجے میں فلسطین میں ایک نئی جنگ بھڑک سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا