English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی اندھا دھند بمباری ،الاقصی ٹی وی چینل کی عمارت تباہ, 12 فلسطینی شہید،20 سے زائد زخمی

share with us


بمباری سے حماس کے زیرانتظام الاقصی ٹی وی چینل کی عمارت مکمل طورپر تباہ، جوابی راکٹ حملوں میں 2اسرائیلی واصل جہنم 


غزہ ، یروشلم :13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اور اندھادھند بمباری کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک درجن کے قریب فلسطینی شہید اور 20سے زائد زخمی ہو گئے، بے لگام اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصی ٹی وی چینل کی عمارت مکمل طورپر تباہ کردی جبکہ فلسطینیوں کے جوابی راکٹ حملوں میں 2اسرائیلی واصل جہنم اور متعدد زخمی ہو گئے ،دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے حماس اور اسلامی جہاد کے ٹھکانوں پر تباہ کن حملوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ٹی وی چینل کی عمارت پر 6 میزائل برسائے جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اسرائیلی بمباری کے بعد الاقصی ٹی وی چینل کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں70 مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجن سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 19 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو واصل جہنم ہو گئے ۔ قابض فوج کے مطابق غزہ سے 200 سے زاید راکٹ فائر کیے گئے۔عبرانی ٹی وی چینلوں کے مطابق غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک مارٹر گولہ اسرائیلی بس پر جا گر جس کے نتیجے میں بس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ صہیونی فوج کے مطابق غزہ پر 20 مقامات پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے مطابق مارے جانیوالوں میں 2 فلسطینی جنگجو تھے ۔دوسری جانب فوج غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیل کے ایک سیاسی ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہونے والی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر دفاع اور فوج کی قیادت بھی موجود تھی۔ اجلاس میں غزہ کی سرحد پر کشیدگی اور فلسطینیوں کے راکٹ حملوں پر جوابی کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔عبرانی ٹی وی چینل 2" کے مطابق فوج کو غزہ میں حماس اور اسلامی جہاد کے ٹھکانوں پر تباہ کن حملے کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ ہم راکٹ حملوں کا سامنا کررہے ہیں۔ بری فوج کی بڑی تعداد غزہ کی پٹی کی سرحد پر جمع کردی گئی ہے۔ ٹینک اور دیگر فوجی گاڑیاں بھی بڑے زمینی حملے کے لیے سرحد پر تعینات کی جا رہی ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصی ٹی وی چینل کی عمارت مکمل طورپر تباہ کردی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا