English   /   Kannada   /   Nawayathi

وی ایچ پی نے راتوں رات اسلام پور کا نام بدل کر رکھا ایشور پور

share with us

کولکاتہ:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عام انتخابات سے پہلے ہندو ووٹروں کو خوش کرنے کے لئے مسلم نا موں سے مشابہ جگہوں کے نام ہندو نام پر رکھے جانے کی مہم تیز ہوگئی ہے۔ شہروں اور مقا ما ت کے نام بد لنے کی اترپردیش سے شروع ہوئی بھگوا سیاست اب مغربی بنگا ل پہنچتی نظر آرہی ہے۔ سرکا ری دستاویزا ت میں درج مغربی بنگا ل کے شما لی دیجا پور کے اسلام پور کو نا معلوم لوگوں نے راتوں رات ایشور پور بنادیا۔

اس شرپسندی پر چے می گوئیا ں کرنے والے لوگوں کو اس وقت مزید حیرانی ہوئی جب انتہا پسند ہندو تنظیمیں آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے اسکول، دفاتر اور گا ڑیوں پر اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھا ملا۔آر ایس ایس کی جانب سے چلائے جارہے اسکولوں سرسوتی ششو مندر اور سرسوتی ودیا مندر کے بورڈ پر اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھا ہوا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسکول کے پرنسپل کوبھی اس بات کی معلومات نہیں ہے کہ بورڈ پر اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھ دیا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں اسکول میں بچوں کو لانے لے جانے والی کیب پربھی نام بدل دیا گیا ہے ۔ حالانکہ اسکول کے سرکاری دستاویزات میں نام ابھی بھی اسلام پورہی ہے۔اس کے ساتھ ہی وی ایچ پی دفتر کے بورڈپر بھی اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھ دیا گیا ہے ۔ اس بارے میں وی ایچ پی کے ترجمان نے دعویٰ کیاکہ جگہ کانام ایشور پور ہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا