English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹکٹ کٹنے سے ناراض بی جے پی نیتا سریندر گویل کا استعفی ، ۲۵۰ کارکنان نے بھی چھوڑٰ پارٹی

share with us

راجستھان :13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو پارٹی کارکنان اور لیڈران کو بغاوت کا سامنا تو تھا ہی، اب راجستھان میں بھی بڑے پیمانے پر بغاوت شروع ہو گئی ہے۔ ایک طرف ریاستی وزیر سریندر گویل نے پارٹی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے تو دوسری طرف کم و بیش 250 پارٹی کارکنان کے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبروں سے ہلچل مچ گئی ہے۔ حالانکہ ٹکٹ کٹنے والوں کو منانے کی ذمہ داری ریاستی وزیر مملکت برائے زراعت گجیندر سنگھ شیخاوت کو دی گئی ہے لیکن یہ مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔

دراصل راجستھان میں بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے بعد جے پور واقع پارٹی صدر دفتر میں ہنگامہ برپا ہے۔ جن لیڈروں کا ٹکٹ کٹا ہے ان کے حامی بی جے پی صدر دفتر میں صبح سے ہی نعرے بازی کر رہے ہیں۔ اجمیر کے کشن گڑھ سے رکن اسمبلی بھاگیرتھ چودھری کا بھی ٹکٹ کاٹا گیا ہے اور ان کے حامیوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے جے پور صدر دفتر میں گھس کر ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد ناراض بی جے پی کارکنان نے گجیندر سنگھ شیخاوت کا گھیراؤ کر نعرے بازی شروع کر دی۔ کسی طرح شیخاوت مظاہرین کو دفتر سے باہر لے کر آئے اور زمین پر بیٹھ کر بات کرنی چاہی، لیکن ہنگامہ بند نہیں ہوا۔ پارٹی کارکنان کا غصہ کم ہوتا نہ دیکھ کر بالآخر پولس کو بلانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق فی الحال جے پور واقع بی جے پی صدر دفتر کے چاروں طرف پولس تعینات ہے تاکہ کسی طرح کی اشتعال انگیزی نہ ہو۔ اس درمیان کشن گڑھ کے تقریباً 50 بی جے پی افسران نے پارٹی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً ایک درجن مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ٹکٹ کٹنے کی مخالفت میں 250 سے زائد بی جے پی افسران نے اپنا استعفیٰ نامہ پارٹی کے حوالے کر دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا