English   /   Kannada   /   Nawayathi

جانئے ! بی جے پی نے ایک سال میں کتنے مقامات کے تبدیل کئے نام

share with us

نئی دہلی:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مرکز کی مودی حکومت نے گزشتہ ایک برس میں ملک بھر میں کم از کم 25 شہروں اور گاؤں کے ناموں کی تبدیلی کی درخواستوں کو منطوری دی۔ جن اہم مقامات کے ناموں کو تبدیل کیے جانے کی درخواست اس وقت مرکزی حکومت کے پاس زیر لتوا ہیں ان میں مغربی بنگال کا نام سرفہرست ہے۔ جن کے ناموں کو تبدیل کر دیا گیا ہے ان میں حال کے دنوں میں الٰہ آباد اور فیض آباد ہیں، جنہیں باالترتیب پریاگ راج اور ایودھیا کردیا گیا ہے۔ یہ دونوں اترپردیش ریاست کے دو بڑے شہر ہیں۔

مغربی بنگال کو بنگال کرنے کے ساتھ ہی کئی جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی تجاویز مرکز کے پاس زیر التوا ہے۔جگہوں کے ناموں کی تبدیلی کا عمل طویل ہے اور اس میں کئی مرکزی وزارت اور محکموں کی حصہ داری ہوتی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ ان کی وزارت گزشتہ ایک سال میں ملک بھر میں 25 گاؤں اور شہروں کا نام تبدیل کرنے کی تجویز  کو منظوری دے چکی ہے۔

الٰہ آباد کا نام پریاگ راج اور فیض آباد کا نام ایودھیا کرنے کی تجویز وزارت کو اترپردیش سرکار کی طرف سے ملی تھی، جن جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز کو سرکار کی منظوری مل چکی ہے اس کے مطابق، آندھرا پردیش میں ایرسٹ گوداوری ضلع کے راجہ مندری کو راجہ مہندر رام، اڑیسہ میں بھردک ضلع کے آؤٹر وہیلر کو اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ، کیرالہ میں ملپورا ضلع کے ایریک کوڈ کو ایرکوڈ، ہریانہ میں جیند ضلع کے پنڈاری کو پانڈو، پنڈارا کرنا شامل ہے۔

ان کے علاوہ مہاراشٹر میں سنگالی ضلع میں لانڈگواڑی کو نرسنگھ گاؤں، ہریانہ میں روہتک ضلع کے گڑھی سانپلا کو سر چھوٹو رام نگر، راجستھان میں ناگور ضلع کے کھاٹو کلاں گاؤں کو بڑی کھاٹو، مدھیہ پردیش میں پنا ضلع کے مہگواں چھکا کو مہگواں سرکار اور مہگواں تلیا کو مہگواں گھاٹ، اترپردیش میں مظفر نگر کے شکرتلا کھادر کو سکھترتھ کھادر اور شکرتال بنگال کو سکھرتیرتھ بناگر کرنے کی تجویز کو منطوری مل چکی ہے۔ 

وزارت داخلہ کے افسر نے بتایا کہ ناگالینڈ  میں دیما پور کے کچھیری گاؤں کا نام بدلنے کی تجویز کو مرکزی سرکار نے حال ہی میں خارج کردیا تھا۔دوسرے افسر نے بتایا کہ وزارت داخلہ جگہوں کے نام بدلنے کی تجویز کی منظوری سے متعلق ایجنسیوں کے ساتھ صلاح کرکے موجودہ رہنمااصولوں کے حساب سے دیتا ہے۔ وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک اور سروے آف انڈیا سے نوآبجکیشن سرٹیفکیٹ لینے کے بعد ہی جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز و منظوری دیتی ہے۔ ان ناموں کو اپنے ریکارڈ میں چیک کرنا ہوتا ہے کہ اس میں زیر التوا نام والا کوئی گاؤں یا شہر پہلے سے تو موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ  کسی ریاست کا نام بدلنے کے لیے اکثریت سے پارلیمنٹ کے ذریعہ آئین میں تبدیلی کرنی ہوگی۔جبکہ گاؤں یا شہر کا نام بدلنے کے لیے ایگزیکیٹو آرڈر ہی کافی ہوتا ہے۔ مغربی بنگال کا نام بنگلہ کرنے کی ریاستی سرکار کی تجویز حال ہی میں یونین ہوم منسٹری نے اپنی اس رائے کے ساتھ منسٹری آف ایکسٹرن افیئرس  کے پاس بھیجا کہ مجوزہ نام پڑوس کے بنگلہ دیش سے ملتا ہے۔ جمعرات کو گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا تھا کہ ریاستی سرکار احمد آباد کا نام کرناوتی کرنے پر غور کررہی ہے اور نیا نام لوک سبھا الیکشن سے قبل پاس ہوجائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا