English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر کے مقبروں میں بلیوں کی حنوط شدہ لاشیں ملنے کا انکشاف

share with us


یہ حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں چار ہزار سال پہلے محفوظ کی گئی تھیں،ماہرین


قاہرہ:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں حال ہی میں دریافت ہونے والے ایک مقبرے سے حنوط شدہ بلیاں اور بھونرے ملے ہیں۔دس نومبر 2018 کو سقارا میں حنوط شدہ بلیوں کو احرام کنگ اسرکاف کمپلیکس کے قریب دریافت کیا ہے۔ایک مصری ماہرِ آثار قدیمہ خوفوامہات کے مقبرے میں حنوط شدہ بلیوں پر کام کرتے ہوئے ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں چار ہزار سال پہلے محفوظ کی گئی تھیں قدیم مصریوں کا ماننا تھا کہ بلیوں اور دیگر جانوروں کو موت کے بعد کی زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہوتی ہیبھونرے کو قدیم مصری عقائد میں سورج دیوتا کی علامت قرار دیا جاتا تھا۔ مصری آثار قدیمہ سے منسلک مصطفی وزیری کہتے ہیں کہ بھونرے کی حنوط شدہ لاش ملنا غیر معمولی ہے۔انسانوں کی لاشوں کو مرنے کے بعد کی زندگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا جبکہ جانوروں کی لاشوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا۔کنگ اسرکاف کمپلیکس سے جو سات حنوط شدہ باقیات ملی ہیں ان میں سے تین بلیوں کی ہیں۔ماہرین سقارا میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہاں ایک مقبرے کا بند دروازہ دیکھا گیا ہے جسے آئندہ ہفتوں میں کھولے جانے کا منصوبہ ہے۔نیا مقبرہ ایک ناہموار چوٹی کے اندر ہے اور ابھی اس کی تھوڑی سی کھدائی ہوئی ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس کی مدد سے مزید بہت سی دریافتیں ہو سکتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا