English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پاپندیاں ہماری معیشت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،حسن روحانی

share with us


امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ہم عالمی منڈی میں تیل کی فروخت جاری رکھیں گے،بیان


تہران:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پرعائد کی جانے والی اقتصادی پابندیاں ہماری معیشت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے گئے بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں کے اعلان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ امریکی پابندیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ہم عالمی منڈی میں تیل کی فروخت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو نیچا دکھانے اور کم زور کرنے کے لیے امریکا نے کون سا حربہ استعمال نہیں کیا۔ اقتصادی پابندیوں کا سلسلہ سال ہا سال سے جاری ہے۔ ہمارے خلاف امریکا کا یہ کوئی نیا فیصلہ نہیں۔ اگر امریکا کی پابندیاں ماضی میں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں توآئندہ بھی ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا