English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووٹنگ سے ایک روز قبل نکسلیوں نے کئے ۶ ائی ائی ڈہی بلاسٹ ، علاقہ میں خوف کا ماحول

share with us

کانکیر:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)چھتیس گڑھ میں ووٹنگ کے پہلے مرحلہ سے ایک دن قبل نکسلیوں نے بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ اینٹی نکسل آپریشن کے اسپیشل ڈی جی ڈی ایم اوستھی نے بتایا کہ کانکیر کے کوئلی بیڑا علاقہ میں نکسلیوں نے بی ایس ایف کی ایئریا ڈومنیشن ٹیم کو نشانہ بناتے ہوئے یکے بعد دیگرے  6 آئی ای ڈی بلاسٹ کئے۔ دھماکہ کے بعد نکسلیوں نے جوانوں پر اندھادھند فائرنگ کی ، جس میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوگیا ۔

وہیں بستر کے بیجا پور ضلع کے بیدر علاقہ میں چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ کی خبر ہے۔ یہاں ایک نکسلی کی ڈیڈ باڈی برآمد کی گئی ہے ۔ علاقہ سے پولیس نے ایک نکسلی کو بھی پکڑا ہے اور دو رائفلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

ڈی ایم اوستھی نے دونوں واقعات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانکاری تھی کہ نکسلیوں نے کانکیر میں یکے بعد دیگرے 6 آئی ای ڈی بلاسٹ کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بی ایس ایف کی 35 ویں  بٹالیں کے جوان مہندر سنگھ زخمی ہوئے ہیں۔ ان کی گردن پر گولی لگی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا