English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنچایت کا فرمان ، نائٹی پہن کر سڑکوں میں آنے پر دینا ہوگا ۲ہزارروپئے جرمانہ

share with us

آندھراپردیش:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کے ایک گاوں میں خواتین کو نائیٹی پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا مقامی پنچایت نے فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خواتین نائیٹی پہن کر ہی سڑکوں پر دن کے اوقات میں مختلف کاموں کے لئے نکل رہی ہیں جس سے معاشرہ پر غلط اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے گاوں کے بزرگوں نے یہ اعلان کروایا کہ صبح 7 بنے سے شام 7 بجے تک نائیٹی پہن کر بچوں کو اسکول چھوڑنے، مارکٹ ،کرانہ دکان یا کسی بھی کام کے لئے سڑکوں پر آنے والی خاتون کو 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مقامی پنچایت نے نائیٹی پہن کر سڑک پر آنے والی خواتین کی اطلاع دینے والے کو ایک ہزار روپے انعام دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے گاوں کے بزرگوں کے فیصلے کی سوشل میڈیا میں مخالفت اور خیرمقدم کیا جا رہا ہے ۔محکمہ ریونیو اور پولیس نے اس فیصلے کی اطلاع پر گاوں کا دورہ کرتے ہوئے خواتین کی راے حاصل کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا