English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوگوں کو نام بدلنے میں نہیں روزگار میں دلچسپی ہے :کانگریس کا طنز

share with us

نئی دہلی:09؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی حکومت کی جانب سے تاریخی جگہوں کے نام کی تبدیلی کی سیاست پر کانگریس نے طنزکیا۔حزب اختلاف کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے موجودہ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ' لوگوں کو نام بدلنے میں نہیں بلکہ روزگار میں دلچسپی ہے
   

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس ترجمان آنند شرما نے کہا کہ 'بھارت کے لوگوں کی دلچسپی مختلف شہروں کے نام کی تبدیلی میں نہیں بلکہ روزگار، آمدنی اور خواتین کے تحفظات میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' حکومت کی ذہنیت پوری تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ہے۔ حکومت پوری تاریخ کو بدل دینا چاہتی ہے۔ شہروں کے نام کی تبدیلی اس کا ابتدائی مرحلہ ہے۔'کانگریس ترجمان نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ' جہاں نوجوان نوکری، کسان اپنی آمدنی اور خواتین اپنی حفاظت کے لیے پریشان ہیں، وہاں سرکار شہروں کا نام بدلنے میں پریشان ہے۔'انہوں نے مزید کہا کہ ' اگر ان چیزوں سے عوام کے دقتوں اور پریشانیوں کا حل نکل سکتا ہے تو وزیر اعظم کو ہمارا نام بھی بدلنے کا حق ہے۔'
 

واضح رہے کہ ابھی حال میں ہی اتر پردیش کی یوگی حکومت نے تین مشہور شہروں مغل سرائے، الہ آباد اور فیض آباد کا نام بدل کر با ترتیب دین دیال اپادھیائے، پریاگ راج اور ایودھیا کر دیا ہے۔ 
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا