English   /   Kannada   /   Nawayathi

معاملہ عدالت میں زیر غور لیکن مندر وہیں بنائیں گے، یوگی نے پھر الاپا وہی راگ

share with us

یوپی:07؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازعہ والی زمین پر جاکر رام للّا کے درشن کئے۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ایودھیا میں رام کا مجسمہ نئے مندر کے اندر ہی رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنت اور پجاری نہیں چاہتے کہ مجسمہ کہیں باہر لگایا جائے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جہاں پر رام للّا براجمان ہیں وہی ان کی جنم بھومی ہے۔ سرکار ایودھیا کی ترقی و فروغ کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔ شری رام کے شاندار مندر کی تعمیر ایودھیا میں کی جائے گی۔‘‘ حالانکہ یہ سب کہنے کے بعد انہوں نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ آئینی معاملہ ہے اور عدالت میں زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا ’’ایک وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے میرا فرض اور ذمہ داری ہے کہ صوبہ کے سبھی مقامات کی ترقی ہو۔ اس سے نہ صرف ٹورزم کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار بھی ملے گا۔ دیوالی ایودھیا کی دین ہے، پورا ملک پرشوتم رام کی وجہ سے یہ تہوار مناتا ہے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا