English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل میں افغان فوجی کے حملے میں امریکی فوجی ہلاک،ایک زخمی

share with us


واقعے کی تحقیقات جاری ،فوری طور پر ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی


کابل:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کے بظاہر اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔افغانستان میں نیٹو کے امدادی مشن نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور افغان نیشنل ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز کا رکن تھا۔اس کو افغان فورسز نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔اس کی فائرنگ سے زخمی امریکی فوجی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل کے شمال میں واقع بگرام کے ہوائی اڈے پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے اور اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔فوری طور پر ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا