English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں صوفی مسلک کے 200 کارکنوں کو کوڑوں اور قید کی سزائیں

share with us


لندن:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی انقلابی عدالت نے صوفی جماعت سے تعلق رکھنے والے 202 کارکنوں کو کوڑوں اور قید کی سزائیں دینے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں صوفی مسلک سے تعلق رکھنے والے متعدد اہم رہ نماؤں کو سزائے موت دی جا چکی ہے، جب کہ زیرحراست سیکڑوں کارکنوں کو کوڑوں اور قید وبند کی سزائین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق غنابادین صوفی گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک رہ نما کو 26سال قید اور 148 کوڑوں کی سز سنائی ہے۔ دیگر قیدیوں کو بھی ان کی قید کی مدت کے مطابق کوڑوں کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال ہرے کہ ایران میں رواں سال فروری ایران پولیس نے تہران میں احتحاج کرنے والے 500 صوفی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ لوگ اپنے روحانی پیش وا نعمت اللہ ریاحی کی رہائی کے لیے احتجاج کررہے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا