English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کا شامی حکو مت پر نئی پابندیا ں لگا نے کا عندیہ

share with us

شامی حکومت میں شامل شخصیات، کاروباری لوگوں اور اداروں پر نئی پابندیوں کی تیاری کی جا رہی ہے، امریکی خصوصی ایلچی


دبئی:یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے شام میں اسد رجیم کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ عن قریب شامی رجیم پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے لندن میں مغربی اور چھوٹے عرب ممالک کے گروپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکی انتظامیہ شام کے خلاف نئی پابندیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ دمشق کے خلاف اقدامات کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ادھر 11 نومبر کو پیرس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین ملاقات کریں گے۔امریکا کی جانب سے شامی حکومت میں شامل شخصیات، کاروباری لوگوں اور اداروں پر نئی پابندیوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔ادھر اردن اور شام کے درمیان نصیب گذرگاہ کھلنے کے بعد شامی رجیم پرپابندیوں کو آگے بڑھانے کے لیے امریکی وفد جلد ہی عمان کا دورہ کرے گا تاکہ دمشق پر پابندیوں کا نفاذ برقرار رکھا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا