English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا یمن میں جنگ روکنے اوراگلے ماہ امن مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

share with us

یمن کے آبادی والے علاقوں اورسعودی عرب ،یو اے ای پر حوثیوں کے حملے بھی بند ہونے چاہئیں،امریکی وزیرخارجہ


واشنگٹن:31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یمن جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یمن کے آبادی والے علاقوں پر میزائل حملے بند ہونا چاہئیں، اس کے علاوہ سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے حملے بھی بند ہونے چاہئیں۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ یمن میں ہونے والی جنگ کو روکنا ہوگا جب کہ یمن کے آبادی والے علاقوں پر میزائل حملے بند ہونا چاہئیں، اس کے علاوہ سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے حملے بھی بند ہونے چاہئیں۔مائیک پومیپو نے مزید کہا کہ تنازعات کو سمجھوتے میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے تاہم یمن جنگ روکنے کیلیے اگلے ماہ مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا