English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر نے ٹھکرادی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان آنے کی دعوت

share with us

نئی دہلی:28؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ٹرمپ نے ہندوستان کے دعوت نامہ کو ٹھکرا کر ایک طرح سے وزیر اعظم کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ روس کے ساتھ S-400 ائیر ڈفینس میزائل سسٹم کے سودے اور ایران کے ساتھ تیل معاہدہ کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ناراضگی کا اظہا ر کرتے ہوئے ہندوستان کی اس درخواست کو ٹھکرا دیا ہے جس میں ہندوستان نے ٹرمپ کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔

 امریکی افسران نے ہندوستان کے سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کوخط کے ذریعہ سے یہ اطلاع دی۔

بتایا جا رہا ہے 26جنوری کے دوران ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب ہے اور اسی وقت کچھ سیاسی پروگرام بھی طے ہیں۔

واضح رہے ہندوستان نے اپریل ماہ میں امریکی صدر کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی ۔ امریکی افسران نے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد اطلاع دی تھی کہ 2+2 بات چیت کے بعد جواب دیا جائے گا۔ اس دوران ہندوستان نے روس کے ساتھ دفاع کا سودا کیا اورایران سے تیل لیا جس کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

حال ہی میں ہندوستان نے امریکی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود روس کے ساتھ ایس -400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم ڈیل فائنل کیا تھا، جس کی روس کے سفیرنکولیہ کداشیو نے تعریف بھی کی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ایران سے تیل درآمد روکنے اوراس میں زبردست کٹوتی کرنے جیسے امریکی دباوکو بھی خارج کردیا تھا۔

اس سے قبل ہندوستان میں 2+2 بات چیت کے دوران امریکی وزیردفاع مائک پونپیا نے کہا تھا کہ امریکہ کوامید ہے کہ ہندوستان 4 نومبر تک پابندیوں سے بچنے کے لئے عراق سے تیل درآمد پرپوری طرح سے روک لگائے گا۔ حالانکہ ہندوستان نے اس پر بہت ہی واضح الفاظ میں جواب دیا تھا اورعراق سے تیل درآمد پرروک لگانا تو دور ہندوستانی عوامی شعبوں کی کمپنیوں نے دوبارہ تیل کا نیا آرڈر دے دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا