English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام سربراہی اجلاس کے لیے عالمی سربراہان کی استنبول آمد

share with us

انقرہ:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی میزبانی میں شام  کے موضوع پر چہار رکنی اجلاس  جرمنی، فرانس  اور روس کی شراکت سے آج استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔جرمن چانسلر انگیلا مرکل  اس اجلاس میں شرکت کی غرض سے ایک خصوصی طیارے کے ساتھ استنبول تشریف لائیں ، ہوائی اڈے پر ان کا استقبال وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کیا۔

بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوان نے انہیں شرف ِ ملاقات بخشا۔بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہی۔مرکل کے بعد صدر روس نے  استنبول پہنچنے پر واحدالتین قصر میں ترک صدر سے مذاکرات کیے۔فرانسیسی صدر امینول ماکرون  بھی   استنبول تشریف لانے کے بعد واحدالتین قصر میں پہنچے۔جہاں پر ترک صدر سے  ان کی ملاقات ہوئی۔اس سربراہی اجلاس کا مرکزی ایجنڈہ ترکی اور روس کے مابین 17 ستمبر کو طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے  کو مضبوطی دلانے اور شامی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے پر مبنی ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا