English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں : علیحدگی پسندوں کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

share with us

سری نگر:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست جموں کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں نے آج 27 اکتوبر کو ’’ یوم سیاہ‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔وادی کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں کی جانب سے 27 اکتوبر کو احتجاجی ہڑتال کرکے اس دن کو یوم سیاہ اور یوم قبضہ کے طور پر منانے کی عوام سے اپیل کی ہے۔علیحدگی پسند رہنماؤں نے 27 اکتوبر کو 'یوم سیاہ' کے طور پر مکمل ہرتال کی کال دی ہے۔ 

     حریت رہنماؤں نے کہا کہ ’’ 27 اکتوبر  1947 میں آج ہی کے دن بھارت کی افواج نے بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے جموں کشمیر پر اپنا جبری تسلط جمایا تھا‘‘۔

 

Mirwaiz Umar Farooq@MirwaizKashmir

جموں و کشمیر میں آج یعنی 27 اکتوبر بطور 'یوم قبضہ' OccupationDay# اور یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ اسی دن 1947 میں بھارتی فوج ریاست میں جبری طور داخل ہوئی اور تب سے لیکر آج تک کشمیریوں کے خلاف نہ تھمنے والا ظلم، زیادتیوں، تشدد، ہلاکتوں کا سلسلہ برابر جاری رکھے ہوۓ ہے

12:15 PM - Oct 27, 2018

Twitter Ads info and privacy

حریت چیرمین نے کہا کہ’’ 27اکتوبر 1947 تاریخ انسانیت کا وہ منحوس دن ہے، جب کشمیری عوام کی آزادی کو زبردستی چھین لیا گیا اور بھارت نے ان کی مرضی اور منشا کے خلاف یہاں اپنی فوج اُتاری، زبردستی کئے گئے اس قبضے سے متعلق نہ اُس وقت جموں کشمیر کے لوگوں کی رائے معلوم کرلی گئی اور نہ آج ان کی امنگوں اور آرزوؤں کا احترام کیا جاتا ہے‘‘۔ 

 اس کے علاوہ علیحدگی پسند رہنماؤں نے گزشتہ دنوں سے مسلح تصادم کے نہ تھمنے والے سلسلے کے پیش نظر آج وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

علیحدگی پسند رہنماؤں نے عوام سے اپیل  کی ہے کہ یوم سیاہ کے موقع پر اور عام شہریوں  کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج مکمل طور پر احتجاجی ہڑتال کریں۔

اس سے قبل علیحدگی پسند رہنما میر واعظ نے کہا تھا کہ 'ہم مرکزی حکومت کے تکبر کی وجہ سے ہر روز تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کھو رہے ہیں۔ نئی دہلی مسئلہ کشمیر کو حل کرنا نہیں چاہتی، اس لیے نوجوانوں کو مسلح مزاحمت اور شہادت کے راستے پر مجبور کر رہی ہے'۔

اطلاعات کے مطابق وادی میں تمام دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہے۔حکام نے ہڑتال اور تشدد کے خطرے کے پیش نظر شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطے کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو بھی جمعے کے روز معطل کر دیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا