English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیرہ گولڈ مالکن کو اب ممبئی کرائم برانچ نے کیا گرفتار

share with us

حیدرآباد:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہیرا گولڈ کی مالکن اور منیجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو ممبئی کرائم برانچ کی اقتصادی یونٹ ای او ڈبلیو نے حراست میں لیا ہے۔ 

نوہیرا کو حیدر آباد کے تلنگانہ جیل سے ضمانت ملنے کے بعد کرائم برانچ نے جیل سے ہی حراست میں لیا۔ البتہ باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ نوہیرا شیخ کے معاملے میں تفتیش جاری ہے۔

نوہیرا پر 500کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوہیرا نے لوگوں کو زائد قسطیں دینے کی لالچ سے ہیرا گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے پر بہکایا تھا۔ بعد میں ان سرمایہ کاروں کو نفع یا ماہانہ قسطیں ملنا تو دور کی بات بلکہ ان کو اپنی پونجی واپس ملنا بھی مشکل ہوگیا۔

ممبئی میں بھی نوہیرا کے خلاف معاملہ درج کر نے کے بعد اسے ممبئی میں لانے کی خبر بھی گرم ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کی ای او ڈبلیو نے اس معاملے میں بھی کچھ بھی بتانے سے انکار کر رہی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا