English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈچ بینک کے تیسرے سہ ماہ میں خسارہ برقرار

share with us

فرانکفرٹ:25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ڈچ بینک کے سہ ماہ کی سرمایہ کاری کی پیشن گوئی اورنتائج اس کے ابتدائی دعووں کے برعکس نکلے اور اس کا خسارہ برقرار رہا۔غیر ملکی خبررساں اداریکے مطابق سہ ماہ کی سرمایہ کاری سے قبل بینک کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینک کا خسارہ جلد کم ہو جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ مسسلسل تین برس نقصان، اسٹریس ٹیسٹ میں ناکامی اور متعدد بار تنظیم سازی کی ناکام کوششوں اور سربراہوں کے تبادلے کے باعث اب جرمنی میں سرمایہ کاروں کا ڈچ بینک سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ اسی وجہ سے رواں برس 43 فیصد سرمایہ کاروں نے اپنے شئیرز واپس لے لیے۔اس سال منافع کمانے کی امید کے باوجود ڈچ بینک کو تیسرے سہ ماہ میں شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔بینک کے نئے چیف ایگزیکٹو کرسٹن سونگ کی سربارہی میں تنظیم کی ترتیب میں رد و بدل کے باوجود بینک میں خسارے کی شرح میں کم نہ ہوسکی۔جب بینک نیاعلان کیا کہ 2017 میں سرمایہ کاری کی امکانات کم ہیں تو 4.5 فیصد شیئرز کم ہو گئے۔ اس وقت سی ای او کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 2018 میں ا آگے بڑھنے اور منافع کمانے کے لیے سرمایہ کاری کافی ہے تاہم ایسا نہ ہوسکا اور بینک کا کل منافع سال کی تیسری سہ ماہ میں 65 فیصد گر گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا