English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی طرف سے غزہ کو ایندھن اور تیل کی سپلائی بحال

share with us

غزہ :25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکام کی طرف سے غزہ کی پٹی کے علاقے کو گیس اور قطر کی معاونت سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی اجازت دے دی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لایئبرمین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی طرف سے سفارشات کے بعد غزہ کو ایندھن کی سپلائی کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب غزہ کی پٹی میں تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں ایک بار پھر زیربحث ہیں۔خیال رہیکہ اسرائیل بے 12 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کو تیل اور گیس کی سپلائی بند کردی تھی۔ اس روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے7 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا