English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسیحی برادری کی ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد افراد زخمی، راھب گرفتار

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ریلی میں شریک متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے ایک مقامی عیسائی پادری کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہیکہ عیسائی گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی قبضے کے خلاف القدس کی عیسائی آبادی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پرانے بیت المقدس میں ہونے والے اس مظاہرے میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا۔مظاہرین پرانے بیت المقدس میں واقع دیر سلطان قبطی چرچ کی مرمت پر پابندی کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف بھی احتجاج کررہے تھے۔اس موقع پر قابض فوج نے ایک مقامی عیسائی راھب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا