English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا خطرہ

share with us

صنعاء:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے یمنی ریاست کے حوثیائے جانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی ملیشیا کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا خطرہ ہے۔ اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں الاریانی نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا ہزاروں سرکاری ملازمین کے ناموں کی فہرستیں تیار کر رہی ہے تا کہ ان افراد کو ریاست کے تمام انتظامی اداروں میں نوکریوں سے برخاست کیا جا سکے۔الاریانی نے مزید بتایا کہ مسلسل تین برسوں سے تنخواہوں کی لْوٹ مار کے بعد اب ہزاروں سرکاری ملازمین کو ہٹا کر اْن کی جگہ حوثی ملیشیا کے ارکان کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یمنی وزیر کے مطابق یہ اقدام باغی ملیشیا کی جانب سے ریاست کے حوثیائے جانے کی کڑی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کی انتظامیہ کے اندر حوثی مخالفین کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا