English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ، غزہ کی صورتحال ہر گزرتے دن ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے

share with us

غزہ:19؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے مشرق وسطی  سلسلہ امن کے خصوصی  کوآرڈینیٹر نکولائے ملادینووف  نے اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزہ میں انسانی صورتحال کے بتدریج  ابتر ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ"غزہ   پھٹنے کے قریب ہے، یہ نہ تو ہوائی بات ہے اور نہ ہی ایک انتباہ بلکہ ایک حقیقت ہے۔ "

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کو القدس سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے فلسطین کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے والے ملادینووف  نے منتبہ کیا ہے کہ علاقے میں حالات ہر گزرتے دن ابتر سے ابتر ہوتے جا رہے ہیں،  امن کے قیام میں معاون ثابت نہ ہونے والے ابدی قبضے  نے پُرتشدد اور واحد مملکت  کے نظریے  کی ماہیت  اختیار کر لی ہے۔ "

انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ  غزہ میں بیروزگاری کی شرح 53 فیصد  ہے ہر دو انسانوں میں سےایک فاقہ کشی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں انسانی، اقتصادی ، سلامتی و سیاسی غرضیکہ  تمام تر معاملات بدتر سے  بد تر ہوتے جارہے ہیں، جو کہ انتہائی خطرناک نتائج سامنے لا سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا