English   /   Kannada   /   Nawayathi

الہ آباد کے بعد کیا اب احمدآباد کی باری ؟

share with us

نئی دہلی:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)الہ آباد کے نام کی تبدیلی کے بعد، اب بی جے پی کے رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نےگجرات کے معروف شہر احمد آباد کے نام کو بھی بدلنے کی تجویز پیش کی۔
گذشتہ دنوں ریاست اترپردیش کے الہ آباد کے نام کو بدل کر پریاگ راج رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے سبرامنیم سوامی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی سے گزارش کی ہے کہ جس طرح سے یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کیا گیا ہے، اس طرح سے احمدآباد کا نام بھی بدل کر 'کرناوتی' رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تب انہوں نے احمدآباد کا نام 'کرناوتی' رکھنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ مگر اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس تجویز کو منظور نہیں کیا تھا لیکن اب وہ خود وزیراعظم ہیں تو انہیں اس پر عمل کرنا چاہیے'۔

سبرامنیم سوامی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ 'ملک کے اولین وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آر ایس ایس پر پابندی عائد کی تھی تو انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے نہرو کے کہنے پر پابندی عائد کی تھی لیکن جب پابندی ہٹائی گئی تو انہوں نے ایک چٹھی لکھ کر کہا تھا کہ آج میں بہت ہی مطمئن اور خوش ہوں۔اس بات کا ذکر وہ کیوں نہیں کرتے ہیں'۔ 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا